(24 نیوز)ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے دس مقابلے کروانے کی ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی خوشی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، ہاکی، سوئمنگ، ٹینس، پینتھالون ، جمناسٹک، فٹبال اور کرکٹ میچز کروانے سمیت سپیشل افراد کیلئے بھی اتھلیٹکس کے مقابلے کروانے کا بھی فیصلہ کیا۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ کا جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کی بھرپور سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو مکمل پلان بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسروں کو بھی مقابلوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی نے پاکستانیوں کےلیے نیا سفری حکم نامہ جاری کردیا