پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ضلعی اور صوبائی سطح پر ٹرانزیشن کمیٹیاں بنیں گی، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی کو پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنے کی سمری ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی گئی ہے، محکمہ بلدیات نے ضلع اور صوبائی سطح پر ٹرانزیشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کمیٹیاں بلدیاتی ملازمین کی تقسیم اور اثاثے جات کی تقسیم کا فیصلہ کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے بحالی کے فیصلہ کے بعد محکمہ بلدیات کے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب سپورٹس بورڈ کا جشن آزادی پرکھیلوں کے10 مقابلے کروانے کا اعلان