بو لڈ ادا کا رہ متھیرا نے شو بز سے وا بستہ لو گوں کو منا فق قر ار دے دیا

Jul 15, 2021 | 18:24:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ، ماڈل متھیرا نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں ۔انہو ں نے  پاکستان شوبز انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور ایوارڈ شوز کے بارے میں بات کی۔ 
یہ بھی پڑھیں: ادا کا رہ متھیرا نے سو شل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ہنگامہ بر پا ہو گیا
ایک سو ا ل کے جواب میں متھیرا نے کہا انہوں نے زندگی میں اتنی سختیاں دیکھی اور اتنی ٹھوکریں کھائی ہیں کہ اب انہیں کسی چیز کا خوف نہیں رہا اور وہ کسی کے بھی سامنے سچ بات کہنے سے گھبراتی نہیں ہیں۔ بلکہ جو شخص ان سے جس طرح بات کرتا ہے وہ اسی طرح اسے جواب دیتی ہیں۔ متھیرا نے کہا خوف صرف خدا کا ہوتا ہے انسان سے کیا خوف۔

متھیرا نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہاں بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے سامنے بہت اچھے بنتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے آپ کے بارے میں عجیب باتیں کرتے ہیں۔ اسی طرح ایوارڈ شوز میں بھی لوگ آپ کے منہ پر آپ کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن پیچھے مڑتے ہی ان کے رویے بدل جاتے ہیں۔ ایوارڈ شوز کا ماحول بہت زہریلا ہوتا ہے لہذا وہاں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر بیٹھے اور ان چیزوں کو نظر انداز کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ومبلڈن پہنچنے پر پریانکا چو پڑا کی بدتمیزی۔۔ویڈیو وا ئرل

اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ جب وہ اس فیلڈ میں نئی نئی آئی تھیں اس وقت انہیں لگتا تھا کہ لوگوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ایوارڈ شوز میں جانا چاہئے۔ لیکن جیسے جیسے وہ سمجھدار ہوتی گئیں اب انہیں لگتا ہے کہ وہ لوگ جو دوسروں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں وہ کٹھ پتلی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو شہرت ملنی ہوگی تو آپ کو گھر بیٹھے بھی مل جائے گی۔ اسلیے آپ کو لوگوں کے درمیان رہنے، لوگوں کے سامنے جی جی کرنے یا ایوارڈ شو میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کی متنازع ویڈیو نے ٹک ٹاک سٹار کو مشکل میں ڈال دیا

مزیدخبریں