عمران خان !خودکو اور اپنے بڑوں کو بتادو اب ن لیگ مفاہمت والی نہیں : مریم نواز

Jul 15, 2021 | 18:52:PM
عمران خان !خودکو اور اپنے بڑوں کو بتادو اب ن لیگ مفاہمت والی نہیں : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان !خودکو اور اپنے بڑوں کو بتادو اب ن لیگ مفاہمت والی نہیں ،مسلم لیگ ن اب اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے ۔
آزادکشمیر پلندری میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ میری رگوں میں کشمیر کا خون دوڑتا ہے، آزادکشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں،آزادکشمیر کے عوام نے اپنی محبت سے نوازشریف کو خوش کردیا ،آپ نے کشمیر میں جلسوں کاانداز ہی بدل دیا،پتہ نہیں چلتا جلسہ کہاں سے شروع کہاں ختم ہوتا ہے۔
مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف کو آپ لوگوں کیلئے کھڑا رہنے پر سزاﺅں کا نشانہ بنایا گیا،پوری ریاست کو نوازشریف کی دشمنی میں جھونک دیا گیا،نوازشریف کو عوام کا ساتھ دینے پر سزائیں دی گئیں،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کو عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف کے ساتھ مخالفین نے کیا کچھ نہیں کیا،پی ٹی آئی والے کہتے تھے نوازشریف کا بھارت میں کاروبار ہے۔،پی ٹی آئی حکومت ابتک نوازشریف کا کاروبار کیوں نہیں ڈھونڈکر لائی۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے 5 ارب ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے،عوام پرپٹرول بم گرانے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے،مہنگائی پر عمران خان کو فرق نہیں پڑتا، سائیکل پر دفتر جاتا ہے،عمران خان کا یوم حساب قریب ہے، کشمیری حساب لیں گے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان !خودکو اور اپنے بڑوں کو بتادو اب ن لیگ مفاہمت والی نہیں ،مسلم لیگ ن اب اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن ڈسکہ میں چوری کئے گئے ووٹ واپس نکالنا بھی جانتی ہے،ن لیگ نوشہرہ میں تمہارے گھر میں گھس کر الیکشن جیتنا بھی جانتی ہے۔مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی سازش تیار کرچکا ہے،عمران خان آزادکشمیر میں اپنا کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی