حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ 

Jul 15, 2021 | 19:23:PM

(24 نیوز)حکومت نے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہو گی،موٹر سائیکل، سٹوڈنٹس بسوں، ایمبولینس، فائر فائٹنگ گاڑیوں پر اطلاق نہیں ہوگا ، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی آسامیوں کی تخلیق پر مکمل پابندی ہو گی ،مجاز افسران کے دفاتر میں صرف ایک اخبار آئے گا ، اس کے علاوہ بجلی، گیس، ٹیلی فون، پانی کے اخراجات کم سے کم کئے جائیں گے ،مرمت و بحالی کے اخراجات بھی محدود رکھ جائیں گے ۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ سرکاری خط و کتابت میں کاغذ کی دونوں اطراف استعمال کی جائیں گی ،آؤٹ سٹیشن اجلاس صرف انٹرنیٹ کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے ،کفایت شعاری اقدامات سے متعلق تجاویز کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان !خودکو اور اپنے بڑوں کو بتادو اب ن لیگ مفاہمت والی نہیں : مریم نواز

مزیدخبریں