یہ لڑکی تو لگتی ہی نہیں۔۔عبدالرزاق نے قو می خاتون کر کٹر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ بر پا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)سا بق قو می کرکٹر عبدالرزاق ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے خا تو ن کر کٹر ندا ڈارسے بھی گفتگو کی ۔
ٹاک شو میں عبدا لرزا ق نے ندا ڈار کی جسامت اور ان کی شادی کے حوالے سے تبصرہ کیا ۔جب میزبا ن نے ندا ڈار سے پوچھا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتیں تو کس شعبے کا انتخاب کرتیں۔ اس پر ندا ڈار نے کہا کہ میں پھر بھی پروفیشنل اتھلیٹ ہی بنتی۔لڑکیوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنی کرکٹ کھیل سکتی ہیں کھیل لیں، کیونکہ شادی کے بعد کچھ پتا نہیں ہوتا۔
نداڈار کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہہ دیا کہ ”ان کی شادی نہیں ہوتی، ان کی فیلڈ ایسی ہے، جب یہ کرکٹربن جاتی ہیں تو پھر یہ چاہتی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آ جائیں۔ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد ہی نہیں، وہ بھی یہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ اس لیے وہ احساسات شادی کرنے سے ختم ہو جاتے ہیں۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ”آپ ان سے (نداڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔اس کے جواب میں نداڈار نے کہا کہ ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہمیں جم کرنا پڑتا ہے، ہمیں فٹ رہنا ہوتا ہے۔ان کی بات کاٹتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ آپ ان کے بالوں کا سٹائل ہی دیکھ لیں۔
سوشل میڈیا پر لوگ اس پروگرام کے ویڈیو کلپس شیئر کر رہے ہیں اور عبدالرزاق پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہیں خواتین کرکٹرز کے متعلق ایسے صنفی امتیاز پر مبنی جملے نہیں بولنے چاہئیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جھولا ٹو ٹنے سے دو خوا تین چھ ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجو د زندہ مگر کیسے ۔۔دیکھئے ویڈیو