استعفوں کی ہوا چل پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مغرب میں وزرائے اعظم کے استعفوں کی ہوا چل پڑی،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراغی نے بھی مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جمعرات کو اتحادی جماعت ”فائیو اسٹار“ نے وزیراعظم کا ساتھ چھوڑا، تو ان کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا، سبکدوش اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے کہا کہ اتحادی حکومت چلانے کیلئے ضروری حالات اب باقی نہیں رہے،اس لئے اب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے ۔واضح رہے کہ 2023 کے عام انتخابات انفرادی حیثیت میں لڑنے کیلئے اٹلی میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور یہی سیاسی چپقلش وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ مانگنے کا سبب بنی۔
یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی