وفاقی حکومت میں اہم عہدے پر تقرری، نوٹیفکشین جاری

Jul 15, 2022 | 10:41:AM

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے ریئر ایڈمرل (ر) سید حسن ناصر شاہ کی چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے عہدے پر دوبارہ تقرری کی منظوری دے دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری وزارت سمندری امور کے تحت ایک سال کے کنٹریکٹ پر عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی جماعت کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

 حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر کئے جانے والے دیگر تقررو تبادلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر عمران ناصر خان جو مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ایگریلکلچر سٹوریج و سروسز کارپوریشن کے عہدے پر فائز تھے کا اس عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

 اور ان کی جگہ کیپٹن (ر) سیعد احمد نواز مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ایگریکلچر سٹوریج و سروسز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ سعید احمد نواز ایڈیشنل سیکرٹری، ممبر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور تعینات تھے۔

 کیپٹن (ر) سعید احمد نواز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر عثمان اعجاز باجوہ جو وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں تعینات تھے کی خدمات فوری طور پر حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں