الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت درخواست پر الیکشن کمیشن کے نمائندے کو 20 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت میں اہم عہدے پر تقرری، نوٹیفکشین جاری
عدالت کی پٹشنر کے متاثرہ فریق ہونے پر بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے جبکہ بہاولنگر سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف چوہدری کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے توہین کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے موقف اپنایا کہ کاشف چوہدری کو جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل کیا، کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہو گئی۔
وکیل فیصل چوہدری نے عدات کو بتایا کہ ایم پی اے کی نااہلی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا، عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔