(ویب ڈسک) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
واضح رہے کہ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔
عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ بعدازاں مقدمے کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔