پنجاب میں ضمنی انتخابات: عدالت کا الیکشن کمیشن کو بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹر لسٹوں میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرز کی درخواستیں الیکشن کمیشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی انتخابات کرائے۔
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن 25 مئی 2022 کی ووٹر لسٹ کے مطابق ہوگا، 25 مئی کی ووٹر لسٹ پر غلطی سے پرنٹنگ کی تاریخ 2 جون لکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی
وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ جون میں الگ ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے جو آئندہ جنرل الیکشن کے لئے کی جا رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن مان رہا ہے کہ ووٹرز میں اضافہ ہوا ہے، یہ 2020 کے ووٹر لسٹ کے مطابق الیکشن کرا دیں ہمیں اعتراض نہیں ہو گا۔ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹ 2020 کی ہے جسے مئی 2022 میں اپ ڈیٹ کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ لوگوں کو مردہ کر دیا۔ اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل چیزیں کنفیوز کر رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشنر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں ڈیٹا آپریٹر کی غلطی سے 40 لاکھ لوگوں کو فوت شد لکھا گیا، ڈیٹا انٹری انسانی غلطی تھی جسے الیکشن کمیشن نے ٹھیک کر دیا تھا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد وغیرہ کی ایک ہی نوعیت کی ووٹرز تبدیلی کے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔