وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا

Jul 15, 2022 | 14:31:PM

(ویب ڈیسک) کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

 اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پہنچے تو انہوں نے فردا فردا تمام وزراء سے مصافحہ کیا۔

کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارک باد دی، تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

مزیدخبریں