پنجاب میں ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ

Jul 15, 2022 | 14:49:PM

 (24 نیوز) وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب کے سات حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا

فوجی اور رینجرز راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ میں تعینات کی جائے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

مزیدخبریں