ن لیگ کو دھچکا: ایم پی اے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل

Jul 15, 2022 | 15:03:PM
مسلم لیگ نون،پی ٹی آئی،ایم پی اے،عمران خان،فواد چودھری
کیپشن: 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہوگی: فواد/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ

فیصل نیازی کا استعفی 22 مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔ فیصل نیازی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہوگئے جبکہ بہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہوگی۔