حمزہ شہباز شریف مشکل میں: پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے 2 ارکان کم ہوگئے۔
آج حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں دو ووٹ مزید کم ہو گئے فیصل نیازی نے استعفیٰ دے دیا جب کہ بہاولنگر سے نون لیگ کے رکن محمد کاشف جعلی ڈگری پر نا اھل ہو گئے، سترہ جولائ کو اس گرتی ہوئ دیوار کو آخری جھٹکا لگے گا اور ساری عمارت زمیں بوس ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 15, 2022
سابق وفاقی زیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہوگئے جبکہ بہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں، 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم پی اے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل
دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
فیصل نیازی کا استعفی 22 مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔ فیصل نیازی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ
ادھر وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب کے سات حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا۔
فوجی اور رینجرز راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ میں تعینات کی جائے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔