نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کاخصوصی بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیب ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کاخصوصی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ 19 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔نیب ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہوں گے،تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی