ضمنی انتخابات؛ حکومتی مداخلت کیخلاف یاسمین راشد کی درخواست پر عائد اعتراض ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمنی انتخابات میں حکومتی مداخلت کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات میں حکومتی مداخلت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی، جسٹس شاہد جمیل خان نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے، لوگوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،وکیل احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تبادلے ہو رہے ہیں،اس پر جسٹس شاہد جمیل خان نے کہاکہ یہ بات آپ الیکشن کمیشن کے علم میں لائیں،وکیل یاسمین راشد نے کہاکہ مصدقہ نقل نہ لگانے پر پٹیشن پر اعتراض لگایا ہے، مصدقہ نقل کیلئے اپلائی کیا ہے،عدالت نے رجسٹرارآفس کو اعتراض ختم کرکے نمبرلگانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شوہر سمیت گرفتار