(ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں مٹی کا تودہ سکول پر گر گیا ہے، جس کے نتیجہ میں درجنوں طلبا اساتذہ سمیت پھنس گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں سکول کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 17 طلبا کو بحفاظت نکال لیا جب کہ ملبے سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں اور 5 سے زائد طلبا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا
بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کے وقت بچے کیفے ٹیریا میں تھے۔ جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔