(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ 17 جولائی کو انہوں نے دھاندلی کا ریکارڈ توڑنے کا پروگرام بنایا ہواہے، قوم 17 جولائی کو دیکھنا چاہتی ہے کہ لوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگے،ان کا کہناتھا کہ سازش کرکے چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا ،جنہوں نے بھی چوروں کو پاکستان کو مسلط کیا ہے قوم ان کو کبھی معاف نہیں کریگی ۔
فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شہباز حکومت کے آتے ہی نیب قانون میں ترمیم کی گئی ،میں سپریم کورٹ میں گیاہوں، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا،1100 ارب روپے کسی صورت ہضم نہیں کرنے دوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کیا امریکا پاکستانیوں کا خیرخواہ اور بہتری چاہتا ہے ؟امریکا چاہتا ہے ہم اس کی غلامی کریں، جو وہ کہے پاکستان کرے،ان کا کہناتھا کہ امریکا سمیت کسی سے دشمنی نہیں چاہتے، بس برابری کا تعلق چاہتے ہیں،امریکا کو شہبازشریف جیسے بوٹ پالش کرنے والے لوگ پسند ہیں، یہ قوم بھکاری نہیں ہے ہم غیرت مند لوگ ہیں ،اوورسیز پاکستانی بھی چاہتے ہیں ایسا خوددار لیڈر آئے جو ان کو شرمندہ نہ کرائے۔
عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 17 جولائی کو انہوں نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دینے ہیں،ان کو خبر مل چکی ہے 20 کے 20 حلقوں میں تحریک انصاف جیت رہی ہے،قوم چاہتی ہے انتخابات میں لوٹوں کو بلوں سے پھینٹا لگے،آپ نے 17 جولائی کو ایک ایک پولنگ سٹیشن کا پہرہ دینا ہے،یہ دھاندلی کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف آپ نے قوم پر پر بڑا احسان کیا،ڈیزل کی قیمت 130 روپے بڑھا دی پھر35 روپے نیچے لا کر قوم پر احسان کیا،آج پٹرول کی قیمت 150 ، ڈیزل کی قیمت 144 روپے لٹر ہونی چاہئے ، یہ اس لئے قیمتیں کم نہیں کر رہے کیونکہ ان پر آئی ایم ایف کا پریشر ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم نے ڈھائی سال آئی ایم ایف کے پروگرام میں گزارے، دباﺅ برداشت نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں بڑے ڈاکوﺅں کو نہیں پکڑا جاتا،جو قوم بڑے چوروں کو چھوڑ کر چھوٹے چوروں کو پکڑتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے،سری لنکا کی مثال ہمارے سامنے ہے ان کے حکمران ملک لوٹ کر باہر بھاگ گئے ،جنہوں نے بھی ان کو پاکستان کو مسلط کیا ہے قوم ان کو کبھی معاف نہیں کریگی ۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ؛ ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی