علی امین گنڈاپور پر صوبہ پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد 

Jul 15, 2022 | 20:46:PM

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے صوبے بھر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما مقبول گجر کے بھی پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے 15 سے 18 جولائی تک پنجاب میں داخلے پر پابندی رہے گی۔ یہ پابندی ضمنی الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی، مریم نواز نے خوشخبری سنادی

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں اورالیکشن کمیشن کا بھی خط ملا کہ علی امین اور مقبول گجر پرتشدد کارروائیاں چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں