(24 نیوز) صوبہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی و حیدرآباد ڈویژنوں کے 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اعداد و شمار کے تحت سب سے زیادہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواران کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور ان کی تعداد 582 ہے جبکہ ایم کیو ایم کے 12 اور پاکستان تحریک انصاف کے 35 امیدواران بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے 8 امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے ہیں جب کہ 11 آزاد امیدواران بھی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔
کراچی کے 7 اضلاع میں 6 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق ملیر سے ہے جبکہ کورنگی اور کیماڑی میں بھی ایک ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد سے سب سے زیادہ بلدیاتی امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں جن کی تعداد 134 ہے جب کہ سجاول میں 100 ، ٹھٹھہ میں 85، دادو میں 70، ٹنڈو محمد خان میں 60، جامشورو میں 31، ٹنڈو الہ یار میں 70، مٹیاری میں 30 اور بدین میں 47 امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ؛ ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی