سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیارت میں سکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن کے دوران خوست کے قریب خلیفت کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا اور اسے تباہ کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور مغوی عمر جاوید کی بازیابی کیلئےآپریشن جاری ہے۔