(ویب ڈیسک) عمران خان کے قریبی ساتھی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کیلئے گائے گئے ترانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اداروں کے خلاف پوسٹس کرتے رہے ہیں۔
گلوکارسلمان احمد کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنےکی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹس ان کی لاہور ڈی ایچ اے کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
انہوں نے کہا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور میرے اہل خانہ کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سلمان احمد کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، جوبھی ہو میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔