وزیراعظم کا چودھری نثار کو ٹیلی فون ،بھانجے کی وفات پر اظہار افسوس

Jul 15, 2022 | 23:02:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا سابق وفاقی وزیر چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے چودھری نثارسے ان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،چودھری نثار نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے فون پر رابطہ کیا ۔وزیراعظم نے غفوری حیدر کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فہد کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا،مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے تعزیت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ؛ ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

مزیدخبریں