مسافروں کو اہم ریلیف، ریلوے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزارت ریلوے نے کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے فریٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے فریٹ اور پارسل کے کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداروں پر تنقید، گلوکار سلمان احمد کو ایف آئی اے کا نوٹس
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا کی سربراہی میں جلد اجلاس متوقع ہے جس میں کرایوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت ریلوے سے منظوری کے بعد کرایوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔