بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے این ڈی ایم اے کی امدادی کھیپ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور کنگ سلمان امدادی ریلیف سنٹر(کے ایس ریلیف) کے تعاون سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امدادی کھیپ اسلام آباد سے روانہ کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق امدادی کھیپ 3000 بنیادی اشیائے خورونوش کے راشن پیکس پر مشتمل ہے جسے 30 ٹرکوں کے قافلے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفارتخانے کے ناظم الاموروائل السیاری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ قدرتی آفات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔این ڈی ایم اے کے ممبر ادریس محسود نے سعودی حکومت اور ایمبیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیائے خورونوش پر مشتمل راشن بیگز کی یہ امداد بلوچستان کے سیلاب زدگان کی سپورٹ کیلئے آفت کی اس گھڑی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس موقع پر این ڈی ایم اے اور کے ایس ریلیف کے حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی