(اسرار خان)لاہور میں منشیات سے لدا ایک اور ڈرون گر گیا۔
منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والا ڈرون فصلوں میں گر گیا،لاہور کے سرحدی علاقے ہڈیارہ میں پیش آیا، ہڈیارہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈرون قبضے میں لے لیا ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ گرنے والے ڈرون سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے،ایک پیکٹ کا وزن ایک کلو ہے ، ڈرون کے کنٹرول، منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل کاہنہ کے علاقہ میں بھی منشیات سے بھرا ڈرون گرا تھا جس پر چھ منشیات کے پیکٹ لوڈ تھے ، جن کا وزن چھ کلو تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رات گئے بڑی گرفتاری