(ویب ڈیسک)پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے لیکن اب یورپ بھی قدرت کے رحم و کرم پر آ گیا ہے ، امریکا سمیت یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اٹلی، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے ، امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہربرقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ الرٹ جاری کردیا ہے،امریکی ریاست ایری زونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینیکس شہر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث اہلکاروں ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
دنیا کے انتہائی گرم مقامات میں شامل امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت اتوار کو 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے نئے ریکارڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہدایات جاری کر دی ہیں، دوسری جانب یورپ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نہیں آئی، ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت آئندہ چند روز برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،ماہرین کے مطابق اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔