(24نیوز) سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار۔ دکاندار من مانی قیمتوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کرنے لگے۔
آم بازار میں 155 روپے کی بجائے255روپے میں فروخت، سیب 350 روپے فی، کیلا 250 روپے فی درجن میں فروخت، خوبانی 250 روپے فی کلو، آرڑو 200 روپے فی کلو، انگور 350 روپے فی کلو، فالسہ210، جامن 135 اور گرما 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی محکمہ دفاع کیلئے 886 بلین ڈالر سے زائد کی گرانٹ منظور
پیاز سرکاری نرخ 40 جبکہ بازارمیں 60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، ٹماٹر10 روپےمہنگے،90 کی بجائے100روپےفی کلومیں فروخت، لہسن دیسی سرکاری نرخ210، بازارمیں 270 روپے فی کلومیں فروخت، ادرک 980روپے فی کلو میں فروخت، سبزمرچ 95روپے فی کلو فروخت، آلو 80 روپے فی کلو، 185 روپے فی کلو، شملہ مرچ 130 روپے فی کلو میں فروخت، بینگن 140 روپے فی کلو، بندگوبھی 60روپے فی کلومیں فروخت جبکہ بھنڈی 135 کی بجائے بازار میں 160 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔