افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا : خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں تمام تر حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ، ’اس کے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں، یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی‘ ۔
افغانستان ھمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ھی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے. 50/60 لاکھ افغانوں کو تمامتر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال پناہ میسر ھے. اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ھیں. یہ صورت…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023
وزیردفاع کا مزید کہنا ہے کہ ، ’پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا‘۔
مزید پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز 14 جولائی کو کوئٹہ گیریژن کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے اندر دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے۔
یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف 2 دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا جس میں ژوب اور سوئی میں حملوں میں 12 فوجی شہید ہوئے تھے۔