پارٹی رولز کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی نے جاوید علی منوا کی رکنیت معطل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی )پاکستان تحریک انصاف نے اپنوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر جاوید علی منوا بنیادی رکنیت معطل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں جاوید علی منوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی ہیں کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے،آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا،لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم گرما کی تعطیلات
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے،آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں،ناکامی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔