پرویز خٹک کو مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی پرویز خٹک کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت سےبیک ڈوررابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ ن لیگ کاپنجاب کےعلاوہ صوبوں سےپی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کاگرین سگنل دے دیا، پرویزخٹک کی پارٹی میں شمولیت پرصوبائی صدرخیبرپختونخواانجینئرامیرمقام بھی راضی ہو گئے ہیں،معاملات طےپانےپرپرویزخٹک،مریم نوازاورشہبازشریف کی موجودگی میں پارٹی شمولیت کااعلان کرینگے،پرویزخٹک اپنےساتھ خیبرپختونخواسےرہنماؤں وکارکنوں کی بڑی تعدادساتھ لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اپنوں کیخلاف ہی اعلان جنگ، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا