(حسن علی ) پنجاب کے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی کا امکان نظر آنے لگا، آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمانےکافیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، آصف
علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے،آصف علی زرداری اورجہانگیرترین کی ملاقات بھی متوقع ہے، سابق صدر
جہانگیر ترین سے انکے بھائی کی وفات پرتعزیت کرینگے، آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنیوالےدھڑوں کی بڑی تعدادمیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی توقع کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک کو اہم جماعت نے گرین سگنل دے دیا