(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمودقریشی کی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی، ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے کیس کی سماعت کی،وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی پرتشدد احتجاج میں ایما کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی کی جائے وقوع پرموجودگی ہے نہ کوئی بیان دیا۔ پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے شاہ محمود قریشی کو ملوث کرنے کی کوشش کی۔
بعدازاں عدالت نے شاہ محمودقریشی کی ضمانت منظورکرلی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی ڈیل ہو گئی؟کپتان نے بازی پلٹ دی!