راجہ پرویز اشرف نے 20 جولائی کو آئینی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابی قوانین کا معاملہ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 20 جولائی کو آئینی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق ،نوید قمر ،اٹارنی جنرل ،اسلم بھوتانی ،قادر مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ،اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا،انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے پر بھی غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا بڑا سرپرائز!
قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے یا مدت پوری کرکے از خود تحلیل ہوجانے کے سیاسی فوائد و نقصانات پر بھی غور ہوگا،قومی اسمبلی میں زہر التوا اہم قوانین کو اس کی مدت سے قبل پاس کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔