ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا

Jul 15, 2023 | 17:58:PM

(24 نیوز) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استعفیٰ دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے مستعفی ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو مزید 3 سال کیلئے عہدہ مل گیا

یاد رہے مئی 2018ء میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نیازاللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور نئی حکومت آنے پر نئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا تقرر کیا تھا۔

وزیراعظم نے نیازاللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا کر جہانگیر جدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیازاللہ نیازی کو ہٹا کر جہانگیرجدون کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں