(24 نیوز)عالمی مارکیٹ اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں کئی روزکے مسلسل اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرکمی سے 1955 ڈالرفی اونس کی سطح پر آگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ،10گرام سونا 1115 روپے کمی سے 1 لاکھ 82 ہزار 785 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔