(حسن علی) وزیراعظم میاں شہباز شریف، استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے۔
شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، معاون خصوصی وزیراعظم عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: چین کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن نہیں تھا، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔