پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ 

Jul 15, 2023 | 19:26:PM
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ 
کیپشن: چوہدری خلیق الزمان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو قانون کے مطابق کارروائی کی اجازت بھی دے دی ہے جس کے بعد پبلک سیکرٹری پراسیکیوشن کرمنل پراسکیوشن سروس ایکٹ کے مطابق کارروائی کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی پرسنل ہیرنگ کرکے الزامات ثابت ہونے کے بعد پیڈا ایکٹ لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چوہدری خلیق الزمان نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا تھا، خلیق الزمان نے چوہدری فواد حسین کے حکومت کیخلاف کیس پر بھی غیرمناسب رویہ اپنایا تھا جبکہ نگران حکومت نے پہلے ہی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو معطل بھی کر رکھا ہے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔