(ملک اشرف)پنجاب حکومت کا ہائیکورٹ کے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اور انٹی کرپشن میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نےہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ایڈوکیٹ جنرل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 17 جولائی کو انٹرا کورٹ اپیل دائر ہوگی ،حکومتی اپیل اسی روز سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی ۔
حکومتی وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہیں، تحقیقات ہورہی ہیں ، عدالت نے ملزم پرویز الٰہی کو معلوم اور نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکا تھا ۔
حکومتی اپیل میں استدعا میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا حکم خلاف قانون اور انصاف کے منافی ہے جبکہ ہائیکورٹ سنگل بنچ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے۔