ایل این جی سےبنی بجلی کی قیمت 51روپے فی یونٹ پڑےگی، نیپرا کاتخمینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز: نیپرا نے رواں مالی سال 2023-24 کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ایل این جی سے بنی ہوئی بجلی سب سے زیادہ مہنگی اور پانی سے بنی بجلی سب سے سستی ملے گی.
رواں مالی سال ایل این جی سے فی یونٹ بجلی51روپے42 پیسے میں پڑے گی.فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 48روپے56 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.
درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ40روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے مقامی کوئلے سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ23 روپے97 پیسے ہے.
ونڈ پاور سے فی یونٹ بجلی33 روپے 64 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ ہے .
ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت24 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہے گی .
نیوکلیئر س پاورر پلانٹس سے ملنے والی فی یونٹ بجلی کی قیمت 18 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہے گی .
رواں مالی سال سولر پاور پروجیکٹس سے فی یونٹ بجلی 15 روپے 4 پیسے میں پڑے گی.
بیگاس سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ14 روپے 83 پیسے لگایا گیا ہے .
گیس کی پاور پرچیز پرائس 13 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہے گی.
پانی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت6روپے94 پیسے رہنے کا تخمینہ ہے.