بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے کی رپورٹ کے مطابق ا توار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالاکوٹ،ہری پور ،مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان ،نوشہرہ اور کرم میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور،حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،ڈیرہ غازی خان,راجن پور ، ملتان ، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ راولپنڈی، جہلم، مری، گلیات اور گر دونواح میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے پرویزالہی کو گرفتاری سے روکنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، موسی خیل، کوہلو، لورالائی، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کراچی اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے بارش کی بھی امکان ہے۔