(24 نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام اور منصوبے کے آغاز کی باقاعدہ تقریب جلد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: تعلیم دوست پالیسی ،8 لاکھ سے زائد طلبا کا 39 ارب ڈالر کا قرض معاف
ذرائع کے مطابق سپورٹس یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو تعلیمی کلاسز عارضی طور پر سپورٹس کمپلکس میں لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔