پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئندہ دو ہفتوں کے لیے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ آج پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3روپے کا اضافہ کیا جائے گا،لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی روبکار ملنےمیں تاخیر، پرویز الہیٰ کی رہائی لٹک گئی
اس وقت حکومت ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50روپے لیوی وصول کر رہی ہے اور آئی ایم ایف اس میں مزید 10روپے کا اضافہ چاہتا ہے۔
تاہم حکومت 10روپے کی بجائے اس میں ساڑھے3 روپے سے 5 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے۔