سویڈن میں تورات کی بےحرمتی کی اجازت پر اسرائیل کاردعمل

Jul 15, 2023 | 23:49:PM
سویڈن میں تورات کی بےحرمتی کی اجازت پر اسرائیل کاردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سویڈن نے قرآن کی بے حرمتی کے بعد بائبل اور تورات کی بھی بے حرمتی کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں پولیس کی جانب سے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والے احتجاج کے دوران بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد اسرائیل کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سویڈش حکومت سے احتجاج روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کی مقدس کتابوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ سویڈن میں حکام کی جانب سے ملک میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مقدس کتاپ کو جلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل اس شرمناک فیصلے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، جس سے یہودیوں کے مقدسات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے اعلیٰ حکام نے منصوبہ بندی کے تحت کیے جانے والے مظاہروں کی اجازت دینے کی مذمت کی، جن میں اسرائیلی صدر بھی شامل ہیں۔

 اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان کہا کہ ہم سویڈن سے مقدس کتابوں کو جلانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔