شیخ حمدان بن محمد متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم مقرر

Jul 15, 2024 | 00:50:AM
 شیخ حمدان بن محمد متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے جس میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی بطور وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم تقرری شامل ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’شیخ حمدان ایسے رہنما ہیں جو اپنےعوام سے پیار کرتے ہیں اور عوام ان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں شیخ حمدان پر بے پناہ اعتماد ہے، وہ یو اے ای کی حکومت میں بہت اہم اضافہ اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں بہترین ثابت ہوں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کی دوپہر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

شیخ عبداللہ بن زید النہیان کو نائب وزیراعظم بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر برقرار ہیں، کابینہ میں دیگر اہم تقرریوں میں سارہ الامیری کو وزیر تعلیم نامزد کیا گیا ہے، احمد بیلہول وزیر کھیل، عبدالرحمان العوار قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق اور محترمہ عالیہ المزروی وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ مقرر کی گئی ہیں۔