ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

Jul 15, 2024 | 08:42:AM
ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی  ہے،زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ  زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں بھی گرفتار