آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

Jul 15, 2024 | 11:29:AM

( خالد چیمہ ) سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خا نہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا، سعودی عرب کے معیاری وقت 12 بجکر 27 منٹ پر سورج عین خا نہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔

سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج کے خا نہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

ایسی صورت حال میں سورج خا نہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں:بادل جم کے برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج بیت اللہ شریف کے اوپر آتا ہے۔

مزیدخبریں