تاپسی پنوں کا آننت امبانی کی شادی میں جانے سے انکار؟وجہ سامنے آگئی

Jul 15, 2024 | 11:49:AM
تاپسی پنوں کا آننت امبانی کی شادی میں جانے سے انکار؟وجہ سامنے آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر کے فنکاروں کی خواہش ہے کہ وہ ایشیا کے امیرترین باپ کے بیٹے کی شادی میں جائیں مگر بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نہیں جارہیں ےبالی ووڈ اداکارہ نے اس کی وجہ بھی بتادی ۔

مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقاریب میں دنیا بھر سے شوبز ستاروں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ شادی کو ایک بہت نجی معاملہ سمجھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ امبانی فیملی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ جن کی شادی میں شرکت کرنی ہو ان سے ذاتی تعلق ہونا چاہئے۔