پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Jul 15, 2024 | 11:52:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

 وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔